تل ابیب (این این آئی)ایک سینئر اسرائیلی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس خطے میں بڑا زلزلہ آنے کا امکان ہے۔ یہ اس قدر شدید اور ہولناک ہوسکتا ہے کہ اس سے 93 فیصد عمارتیں منہدم ہوسکتی ہیں، تاہم دوسری طرف حکومت اور مقامی حکام اس متوقع بڑے زلزلے کے حوالے سے تیار ی میں ناکام ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے سٹیٹ کنٹرولر میتن یاہو اینجل مین نے رپورٹ میں ے نشاندہی کی کہ اسرائیل شامی افریقی حصے کے قریب واقع ہے اور اس وجہ سے ہر سال یہاں بڑے زلزلے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ جنوبی لبنان اور جنوبی بحیرہ مردار کے درمیانی علاقے میں اگلے پچاس سالوں کے دوران شدید زلزلہ آئے گا۔ انہوں نے کہا دور دراز کے شہروں میں عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے بڑا بجٹ درکار ہے۔
منیلا فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی...
برلن جرمنی میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی...
نئی دہلی بھارت میں حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کر دیا گیاہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے...
لاہور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت سے مسائل کی جڑ ہے جس نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی نظاموں...
اسلام آباد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ...
کراچی سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کریں گے، بھارت سمیت کسی ملک کی جانب سے جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ مقتدر حلقوں نے...