تربیلاڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی ،بجلی کی پیداوار689میگاواٹ رہ گئی

18 مارچ ، 2023

ہری پور(اے پی پی)تربیلاڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی آرہی ہے جبکہ بجلی کی پیداوار689 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان ڈیم کی جانب سےرپورٹ کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کی لیول مسلسل کمی کے بعد1427.95فٹ ہوگیا ہے،ڈیم میں پانی کی آمد23ہزاراوراخراج36ہزارکیوسک ہے،تربیلاڈیم کے 17میں سے 08پیداواری یونٹ بنداور09یونٹس سے بجلی کی پیداوار689میگاواٹ ریکارڈکی گئی ہے ۔