اسلام آباد(اے پی پی، صالح ظافر)مسلم لیگ ن نے پہلی بارمطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کروانے کے اپنے فیصلے پر نظر نظر ثانی کرے،یہ فیصلہ عجلت میں دیا گیا،مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہر وقت الیکشن کے لئے تیار ہے ، حکومت الیکشن کرانے والے اداروں کے فیصلے کی پیروی کرے گی، عمران خان نے جمہوری نظام کوسبوتاژ کرنے کیلئے خودکش حملہ کیا، کھلم کھلا لاقانونیت کا اقدام کوئی سیاسی جماعت نہیں کرتی۔ وائس آف امریکہ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کئی مضمرات کا حامل ہوسکتا ہے ، الیکشن کمیشن فیصلے کا جائزہ لے۔ احسن اقبال نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن اس پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کرانے والے اداروں کے فیصلے کی پیروی کرے گی، مسلم لیگ ن ہر وقت الیکشن کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب اسمبلی کے الیکشن ابھی کرائے گئے اور قومی اسمبلی کے الیکشن 6 ماہ بعد کرائے گئے تو مستقل ایک سائیکل بن جائے گی، جس پارٹی کی پنجاب میں حکومت ہوگی وہ اپنے وسائل قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے استعمال کرے گی، دیگر صوبے بے یار و مددگار یہ سب دیکھتے رہیں گے، اس کی ملک کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور ملک کی بنیادیں متاثر ہوں گی، انہوں نے الیکشن کمیشن سے بھی کہا کہ وہ صورتحال میں اپنی اتھارٹی استعمال کرے، انہوں نے یہ تاثر مسترد کردیا کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے جمہوری نظام کو ڈھانے کے لئے خودکش حملہ کیا، عمران خان ہر وہ کام کررہے ہیں کہ ریاست کارروائی کرے، عمران خان کو گرفتار کرنا حکومت کی ترجیح نہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ زمان پارک میں پیدا شدہ صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہیں، کھلم کھلا لاقانونیت کے اقدام کوئی سیاسی جماعت نہیں کرتی، عمران خان وہ کام کررہے ہیں جو مسلح گروہ کرتے ہیں، عمران خان عدالتی احکام کی نفی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کرتی ہے لیکن عمران خان مذاکرات سے پہلے عدالتی احکام پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے ن لیگ کے ساتھ زیادتی کا ازالہ کیا جائے، تلافی کئے بغیر برابری کے تقاضے پورے نہیں ہوتے، مسلم لیگ ن کا بیانیہ پاکستان کی ترقی کا ہے۔
اسلام آباد بجلی صارفین کیلئے ایک ساتھ بجلی مہنگی اور سستی بھی کر دی گئی۔چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1...
کراچیایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمہ کو...
اسلام آباد نیب ترامیم فیصلہ ،مقدمات ختم ہونیکی افواہیں،پی ٹی آئی کی خوشنما باتیں ،عمران کیخلاف نیا توشہ...
اسلام آ باد وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نے ملک کے بڑے شہروں میں بڑھتے ہوئے کرایوں کی وجہ سے وفاقی حکومت کے...
کراچیپاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورت کے مطابق اعلیٰ...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نےچینی کی برآمد کے لیے مدت میں15روز کی توسیع کردی ہے۔ حکو متی ذرائع کے مطابق چینی کی...
اسلام آباد گزشتہ چند سالوں میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ملکی سیاست کے تاریخی اہم مقدمات کے فیصلے جن...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی منظوری سے نیب...