لاہور(نمائندہ جنگ) انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر/ چارج ڈی افیئرزڈاکٹر ایم سریش کمار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے، ہندوستان نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو کبھی نہیں روکابلکہ یہ پاکستان کی جانب سے بند کی جاتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اب بھی ہے لیکن صلاحیت سے بہت کم ہے۔وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کر رہے تھے۔صدرلاہور چیمبر کاشف انور نے کہا کہ زمینی راستے سےبھارت سے درآمد پر پاکستانی کمپنیوں کو بچت ہوگی، لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور اور سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا زمینی راستے سےبھارت سے درآمد پر پاکستانی کمپنیوں کو بچت ہوگی۔ڈاکٹر ایم سریش کمار کا کہنا تھا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ انتہائی اہم ہے۔ وسطی ایشیا ایک بڑی منڈی ہے جہاں بھارت کو رسائی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے کیونکہ ہم جغرافیہ نہیں بدل سکتے۔ دونوں ممالک ہمیشہ سے پڑوسی رہیں گے۔
اسلام آباد بجلی صارفین کیلئے ایک ساتھ بجلی مہنگی اور سستی بھی کر دی گئی۔چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1...
کراچیایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز حادثہ کیس میں ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمہ کو...
اسلام آباد نیب ترامیم فیصلہ ،مقدمات ختم ہونیکی افواہیں،پی ٹی آئی کی خوشنما باتیں ،عمران کیخلاف نیا توشہ...
اسلام آ باد وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نے ملک کے بڑے شہروں میں بڑھتے ہوئے کرایوں کی وجہ سے وفاقی حکومت کے...
کراچیپاکستان کے سمندر میں دنیا کے چوتھے بڑے گیس اور تیل کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورت کے مطابق اعلیٰ...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نےچینی کی برآمد کے لیے مدت میں15روز کی توسیع کردی ہے۔ حکو متی ذرائع کے مطابق چینی کی...
اسلام آباد گزشتہ چند سالوں میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ملکی سیاست کے تاریخی اہم مقدمات کے فیصلے جن...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی منظوری سے نیب...