اسلام آباد،لاہور‘ملتان (نیوز ایجنسیاںنمائندہ جنگ)ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ کا رجحان بدستور جاری ہے۔28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 47.97فیصد ہوگئی،حالیہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید 0.96 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر 45.64 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے،آلو،چینی ،ٹماٹر،آٹا،بیف،کوکنگ آئل ،گڑ،انرجی سیور،چائے کی قیمتیں بڑھ گئیں،پیاز،چکن،لہسن،انڈے سستے ہوگئے۔حالیہ ہفتے ملک میں 28اشیائے ضروریہ مہنگی ،11سستی ہوئیں جبکہ 12کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں ۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق16 مارچ 2023 کو ختم ہونے والے حالیہ ہفتے کے دوران 44 ہزار 175روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کیلئے مہنگائی کی شرح 47.97فیصدرہی ہے ۔16 مارچ2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس ایک ہفتے کے دوران آلو،چینی ،ٹماٹر،آٹا،بیف،ککنگ آئل ،گڑ،انرجی سیور،چائے،ماچس،چاول ،کھلا تازہ دودھ،دہی اور پٹرولیم مصنوعات سمیت مجموعی طور پر28اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پیاز،چکن،لہسن،انڈے،ایل پی جی ،دال ماش،دال چنا،دال مسور اوردال مونگ پر مشتمل8 اشیاء سستی ہوئی ہیں۔ 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں حالیہ طوفانی بارشوں ، ژالہ باری ، ندی نالوں میں...
کوئٹہ پاکستان مسلم لیگبلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے نئے صوبائی وزرا کو اپنے...
خضدار حلقہ پی بی 20 خضدار تھری کے انتخابی عملے کی تعیناتیوں میں مبینہ جانبداری کا الزام،بی این پی کے سربراہ...
کوئٹہ سابق وزیر اعلیٰ نواب ثنااللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ سے متعلق ناراضگی اور بیرون ملک جانے سے...
کوئٹہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں کرپشن اور بدعنوانی کی تحقیقات میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔...
کراچی دبئی میں ہونے والے ”کراٹے کومبیٹ“میں پاکستان اور بھارت کے فائٹرز ہفتے کو آمنے سامنے ہوں گے۔...
اسلام آبادوزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اڈیالہ سے ملک دشمنی کی گائیڈ لائن لے رہے...
اسلام آبادقومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی...