KPپختونخوا میں طالبان کی ــشیڈو حکومت قائم ، انتخابات ناممکن گورنر الیکشن تاریخ سے گریزاں

18 مارچ ، 2023

پشاور ( گلزار محمد خان) گورنر خیبر پختونخوا نے صوبہ کے پختون علاقوں میں طالبان کی ’’ شیڈو حکومت‘‘ کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے صوبہ میں فوری انتخابات کے انعقاد کو ناممکن قراردیا ہے اور کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک طالبان اور القاعدہ سمیت12 دہشت گرد تنظیمیں دہشت گردی، بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہیں، قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورت حال انتہائی نازک ہے، دہشت گرد سرحد پار سے آکر آباد ہوگئے ہیں، قبائلی عوام کو دیگر اضلاع کی نسبت 100فیصد زیادہ خطرہ ہے ، سیاسی قائدین اور پولنگ عملہ کیلئے آزادانہ نقل و حرکت ممکن نہیں، انتخابات کیلئے 58ہزار اضافی سکیورٹی اہلکار دستیاب نہیں، مردم شماری جاری، حلقہ بندی کا مرحلہ درپیش اور ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہے ، عمران خان سمیت کئی سیاسی قائدین ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت کرانیکا مطالبہ کررہے ہیں ، اس لئے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتما میں لیکر ان چیلنجز کو حل کرے۔