اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ترجمان دفترخارجہ نے کہاہےکہ نیوکلیئر معاملات پر کسی ملک یا مالیاتی اداروں کیساتھ ایجنڈے پر نہیں، پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے معاہدے کو مربوط کرنے پر چین کی دوراندیش قیادت کو سراہا ہے اور کہا کہ امید ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ پیشرفت سے تمام امور طے ہوں گے۔ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان اس وقت چین کے ساتھ دو طرفہ سیاسی مشاورت کی غرض سے پاکستانی وفد کی قیادت کرنے کیلئے بیجنگ میں ہیں۔امید ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ پیشرفت سے تمام امور طے ہوں گے،دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس تاریخی معاہدے کو مربوط کرنے میں چین کی دور اندیش قیادت کو سراہا ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ سفارتی پیش رفت خطے اور اس سے باہر امن و استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آنے سے علاقائی تعاون اور ہم آہنگی کا نمونہ متعین ہوگا۔ سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان جو اس وقت بیجنگ میں ہیں بات چیت میں چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں اور اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کریں گے۔ خارجہ سیکرٹری چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ کن گینگ اور سی آئی ڈی سی اے کے چیئرمین لو ڑاو ہوئی سے بھی ملاقات کریں گے، ڈاکٹر اسد مجید چینی ماہرین تعلیم اور تھنک ٹینکس کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
اسلام آ باد پنجاب اورکے پی عام انتخابات کا معاملہ،وزیراعظم شہبازشریف نے اٹارنی جنرل منصورعثمان کو طلب کیا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور پرویز خٹک کی بریت کے...
لاہورپیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو کلین چٹ مل گئی ہے۔احتساب...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ پیپلزپارٹی اور ن لیگ پارٹی فنڈنگ کیسز کے معاملے پر فیصلہ جلد کرنے کیلئے پی...
واشنگٹنامریکا میں سپریم کورٹ اوروفاقی ججوں کے لیے نئے ضابطوں کا اطلاق ہوگیا،امریکی میڈیا کے مطابق ججوں کو...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر...
اسلام آبادسپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع...
اسلام آباد وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان توانائی ، ریفائنری،...