کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں ہٹلر کے طرزِ سیاست کو زندہ کررہے ہیں،سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے لیکن پارٹی تصادم کی راہ پر چل رہی ہے، نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ نگراں حکومت کا عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی پلان نہیں تھا،زمان پارک میں کارروائی عدالتی احکامات پر ہورہی تھی، عمران خان توشہ خانہ ریفرنس میں پیش نہیں ہورہے تھے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے کوئی سلیمانی ٹوپی پہنی ہوئی ہے، عمران خان کچھ بھی کرلے عدالتیں پتا نہیں کس طاقت سے مرعوب ہیں ان کیخلاف کوئی حکم جاری نہیں کرتی، ن لیگ نے تو راہ جاتے ہوئے توہین عدالت کے کیسوں کا سامنا کیا ہے، ہمارے کیسز مہینوں عدالتوں میں التواء کا شکار رہتے تھے، عمران خان کو گھنٹوں اور دنوں میں من پسند انصاف مل جاتا ہے، عمران خان خود کو قانون سے بڑا ثابت کرنا چاہتا ہے، عمران خان ججوں کو گالیاں دیتا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوتا لیکن نظام عدل بے بس ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں آج بھی وہ جج موجود ہیں جنہوں نے 2018ء میں سازش کے تحت نواز شریف کو نااہل کیا تھا، ان ججوں نے ثاقب نثار کا ٹیم ممبر ہوتے ہوئے عمران خان کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دے کراقتدار میں لانے کا بندوبست کیا تھا، وہ ججز جب تک عدلیہ میں رہیں گے بالواسطہ عمران خان کیلئے آسانیاں پیدا کرتے رہیں گے، ن لیگ کیخلاف سازش کرنے والے جنرلز چلے گئے مگر ججز ابھی بھی موجود ہیں، قوم جاننا چاہتی ہے عمران خان کی طرح انہیں بھی تیز رفتار انصاف کیسے مل سکتا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے سامنے سارا نظام عدل بے بس ہے، ن لیگ نظام عدل سب کیلئے برابر چاہتی ہے، ہمارے لیے جو پیمانے لاگو کیے گئے انہی پر عمران خان کو تولنا چاہئے، نواز شریف کو پاناما کیس میں اقامہ کا بہانہ بنا کر نااہل کیا گیا، ملک کو استحکام کی طرف لے جانا ہے تو ایک دوسرے کو قبول کرنا ہوگا۔
اسلام آ باد پنجاب اورکے پی عام انتخابات کا معاملہ،وزیراعظم شہبازشریف نے اٹارنی جنرل منصورعثمان کو طلب کیا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور پرویز خٹک کی بریت کے...
لاہورپیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو کلین چٹ مل گئی ہے۔احتساب...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ پیپلزپارٹی اور ن لیگ پارٹی فنڈنگ کیسز کے معاملے پر فیصلہ جلد کرنے کیلئے پی...
واشنگٹنامریکا میں سپریم کورٹ اوروفاقی ججوں کے لیے نئے ضابطوں کا اطلاق ہوگیا،امریکی میڈیا کے مطابق ججوں کو...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر...
اسلام آبادسپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع...
اسلام آباد وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان توانائی ، ریفائنری،...