رمضان کی آمد کیساتھ اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد (نیوز ایجنسی ) ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں بڑے جانور کا گوشت 850 روپے اور چکن کی قیمت 650 تک جا پہنچی ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں کوئی کمی نا ہو سکی ۔شہریوں نے بتایا کہ ہم نے مہنگائی کے باعث کبھی گوشت لیا ہی نہیں تو اب رمضان میں سوچا ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہر دور حکومت میں مہنگائی رہی مگر اس قدر ہوشربا مہنگائی کبھی نہیں دیکھی۔ مشکلات سے لڑتی عوام نے کہا کہ پروٹوکول میں پھرتے ارباب اختیار کیا جانیں مہنگائی کس بلا کا نام ہے۔