لندن پلان کی دستاویز کے بارے میں مجھے کچھ نہیں پتہ ‘اسدعمر

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان حساس نوعیت کی باتیں شیئر کرتے ہیں لیکن پوری تفصیل نہیں بتاتے۔ایک انٹرویومیں اسد عمر نے کہا کہ مجھے لندن پلان کی دستاویز کے بارے میں کچھ نہیں پتا البتہ جو باتیں عمران خان کہہ رہے ہیں یہی باتیں پاکستان کے اینکرز مہینوںسے کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو حساس نیچر کی باتیں ہوتی ہیں خان صاحب ہم سے شیئر کرلیتے ہیں لیکن ہمیشہ پوری بات بھی نہیں بتاتے اور بالکل درست کرتے ہیں ۔