کراچی( اسٹاف رپورٹر)چین کی قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت اور مسلسل پانچویں ہفتے ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے جیسے عوامل کے باعث جمعہ کو بھی ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 282روپے سے نیچے آگیا جبکہ اوپن ریٹ بھی گھٹ کر 285روپے کی سطح پر آگیا ماہرین کاکہنا ہے کہ ماہ فروری میں درآمدات کا حجم 4ارب ڈالر تک محدود ہونے اور ہر سال کی طرح ماہ رمضان المبارک کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد بڑھنے جیسے عوامل کے سبب انٹربینک میں ڈالر 280 سے 282روپے کی تیکنیکی سطح کے گرد گھوم رہا ہے یہی وجہ ہے کہ جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانئیے میں ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 92پیسے کی کمی سے 281.75روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 71پیسے کی کمی سے 281.71روپے کی سطح پر بند ہوئے۔
اسلام آ باد پنجاب اورکے پی عام انتخابات کا معاملہ،وزیراعظم شہبازشریف نے اٹارنی جنرل منصورعثمان کو طلب کیا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور پرویز خٹک کی بریت کے...
لاہورپیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو کلین چٹ مل گئی ہے۔احتساب...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ پیپلزپارٹی اور ن لیگ پارٹی فنڈنگ کیسز کے معاملے پر فیصلہ جلد کرنے کیلئے پی...
واشنگٹنامریکا میں سپریم کورٹ اوروفاقی ججوں کے لیے نئے ضابطوں کا اطلاق ہوگیا،امریکی میڈیا کے مطابق ججوں کو...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر...
اسلام آبادسپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع...
اسلام آباد وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان توانائی ، ریفائنری،...