مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ آئینی دائرے میں رہیں تب پاکستان ترقی کریگا،وزیر اعلی سندھ

18 مارچ ، 2023

کراچی (نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ہی ترقی کرے گااور پھلے پھولے گاجب مملکت کے تینوںستون مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ اپنے آئینی دائرے میں رہ کر کام کریں گے، ایک دوسرے کے دائرہ کار میں مداخلت نے نہ صرف ملک کی حقیقی ترقی کو متاثر کیا ہے بلکہ بگاڑ کو جنم دیا ہے۔