چمن(نورزمان اچکزئی) پاک فوج نے ایک سال 8 ماہ بعد چمن کےساتھ پاک افغان بارڈر کا کنٹرول دوبارہ سے فرنٹیئر کور کےحوالے کردیا پاک فوج کی 20بریگیڈ نے ایک تقریب میں کمان کمانڈنٹ چمن اسکائوٹس کےحوالے کیا جبکہ چمن میں موجود پاک فوج کی 11پنجاب رجمنٹ چمن شہر میں شرپسندی سے نمٹنےکےلیے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے دستیاب رہےگا، فرنٹیئر کور نےبارڈر کنٹرول لینےکے بعد چمن کے قبائلی عمائدین، بارڈر ٹریڈ سےمنسلک سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معتبرین پر مشتمل پہلا جرگہ منعقد کیا، جس میں علاقائی امن، استحکام اور ترقی کیلئے مل کرکام کرنے اور علاقائی صورتحال کی بہتری کیلئے پاکستانی عوام کی معیار زندگی میں بہتری لانا ترجیحات میں شامل ہوگا اور بارڈر پر افغان قبائل، ٹریڈرز کے ساتھ باہمی مفادات کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جرگہ زعماء نے پاک فوج کی اس دور میں تعینات رہنے کے دوران سرحد کی بہترین حفاظت اور ملکی استحکام کیلئے کی جانے والے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ فرنٹئیر کور کی کمان واپسی کو احسن فیصلہ قرار دیا کہ ایف سی نیم فوجی دستوں کے علاوہ قیام پاکستان سے ہی سرحدی قبائل کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ رہاہے اور عوامی ترجیحات کو سمجھنے، مسائل کے ادراک کو سویلین طرز پر حل کرانے میں مثبت رول رہاہے ایف سی ، لیویز، پولیس مقامی شہریوں کے قبائلی معاملات کو مزید بہتر طریقے سے جوائنٹ ٹیم کو لیکر تشکیل دینے کے ضرورت پر بھی زور دیا گیا، سیکورٹی حکام نے جنگ کوبتایا کہ فرنٹئیرکور نے سرحدی معاملات کی مزید بہتری اور بعض حل طلب مسائل کو جلد افغان حکام کے ساتھ بارڈر پروٹوکول کے ساتھ روایتی قدیم قبائلی طرز پر نمٹانے کیلئے پہل کرنے جارہی ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 14جولائی 2021 میں اسپین بولدک پر طالبان کے قبضےاور قندہار کی جانب پیش قدمی کی صورتحال کے پیش نظر 24جولائی 2021 کو پاک افغان بارڈر کا کنٹرول پہلی بار پاک فوج کے حوالے کیاگیا تھا سرحدی صورتحال کو بہتر طور پر مینیج کرکے باب دوستی پر جدید ترین بارڈر کنٹرول بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب کے ساتھ ساتھ غیرقانونی نقل وحرکت کی موٹرروک تھام میں فوج نے ایم کردار اداکرکے واپس اپنے بیرکوں میں چلی گئی تاہم حکام نے جنگ کو بتایا کہ چمن میں معمول کے مطابق پاک فوج کی 11 پنجاب رجمنٹ بدستور موجود رہےگا جہاں وہ سرحدی امور سے ہٹ کر چمن میں حالیہ شدت پسندی کی لہر کو کنٹرول کرنےکیلئے سول انتظامیہ کی شہر میں مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہے گا حکام کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کی بہتری کیلئے مختلف علاقوں میں پاک فوج ، لیویز اور پولیس مل کر جوائنٹ اسنیپ چیکنگ اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے پر اتفاق کیاگیاہے، جرگہ میں کمانڈنٹ ایف سی چمن اسکائوٹس کرنل عبدالغفار، کمانڈنگ آفسر 11پنجاب رجمنٹ کرنل معظم کے علاوہ معتبرین ، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، شمال ٹریڈرز، ڈیواءیڈڈ ویلیجز کے زعماء، علماء کرام سمیت دیگر نے جرگہ میں شرکت کی۔
اسلام آ باد پنجاب اورکے پی عام انتخابات کا معاملہ،وزیراعظم شہبازشریف نے اٹارنی جنرل منصورعثمان کو طلب کیا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور پرویز خٹک کی بریت کے...
لاہورپیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو کلین چٹ مل گئی ہے۔احتساب...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ پیپلزپارٹی اور ن لیگ پارٹی فنڈنگ کیسز کے معاملے پر فیصلہ جلد کرنے کیلئے پی...
واشنگٹنامریکا میں سپریم کورٹ اوروفاقی ججوں کے لیے نئے ضابطوں کا اطلاق ہوگیا،امریکی میڈیا کے مطابق ججوں کو...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر...
اسلام آبادسپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع...
اسلام آباد وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان توانائی ، ریفائنری،...