بھارت کی خواجہ آصف کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)بھارت نے وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستانی وزیر دفاع کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت دی ہے۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ۔ایس سی او وزرا دفاع کااجلاس آئندہ ماہ نئی دلی میں ہورہا ہے۔