کراچی (طاہر عزیز۔۔۔نمائندہ جنگ) کے الیکٹرک سمیت ملک کےگھریلو صار فین کو مارچ کے بل میں فی یونٹ ادائیگی 39 روپے 80 پیسے تک پہنچ سکتی ہےحکومت پاکستان کے آئی ایم ایف شرائط کو پورا کرنے اور بجلی کے شعبے میں گردشی قرض کو کم کرنے کے اقدامات سے بجلی کے صارفین کو مارچ میں بھاری ادائیگیوں کا سا مناہوگا صنعتی، تجارتی، زرعی اور گھریلو صارفین کو اضافی بل وصول ہونگے تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کے لئے بجلی کے شعبے میں عوام کو دی جانے والی رعایتوں اور مراعات کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اس مقصد کے لئے حکومت نے متعدد مدات میں وصولیاں مارچ کے بلوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اضافی بل صارفین کو اپریل میں جاری ہونگےحکومت کی جانب سے عائد کردہ بعض چارجز ایک دفعہ جبکہ دیگر مستقل یا پھر وسعت مدت سے وصول کیئے جائیں گےنیپرا کے ویب سائٹ پر دستیاب تفصیل کے مطابق اتحادی حکومت کے قیام کے وقت عوام کو ریلیف دینے کے لئے مئی، جون اور جولائی کے مہینوں میں عائد 13 روپے 87 پیسے( فیول چارجز ایڈجسمنٹ) حکومت نے300 یونٹس اور اس سے کم کے صارفین کو ادائیگی موخر کردی تھی یہ موخر کردہ رقم بھی حکومت مارچ سے اکتوبر کے دوران آٹھ اقساط میں 95 پیسے فی یونٹ وصول کرے گی۔
اسلام آ باد پنجاب اورکے پی عام انتخابات کا معاملہ،وزیراعظم شہبازشریف نے اٹارنی جنرل منصورعثمان کو طلب کیا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور پرویز خٹک کی بریت کے...
لاہورپیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو کلین چٹ مل گئی ہے۔احتساب...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ پیپلزپارٹی اور ن لیگ پارٹی فنڈنگ کیسز کے معاملے پر فیصلہ جلد کرنے کیلئے پی...
واشنگٹنامریکا میں سپریم کورٹ اوروفاقی ججوں کے لیے نئے ضابطوں کا اطلاق ہوگیا،امریکی میڈیا کے مطابق ججوں کو...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر...
اسلام آبادسپریم جوڈیشل کونسل میں سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت کنندہ نے بیان حلفی جمع...
اسلام آباد وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان توانائی ، ریفائنری،...