سیاسی کشیدگی،پاکستان بار کونسل نے ثالثی کی پیشکش کردی

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان بار کونسل نے ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور موجودہ سیاسی کشدگی و بحران کے حل کیلئے آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی ) بلانے کی پیشکش کردی۔ جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملک میں شفاف انتخابات کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کو اکھٹا بٹھانے کیلئے تیار ہے ۔پاکستان بار کونسل آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ ہمیشہ جمہوریت کی حمایت میں غیر جمہوری قوتوں کیخلاف مزاحمت کی ۔