کراچی (جنگ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ایگزیکٹ چینل کے مالک شعیب شیخ کا گھر فروخت کر کے ٹیکس وصولی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر نے شعیب شیخ کا کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنگلا نمبر 35 اے فروخت سے روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے سب رجسٹرار کلفٹن کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ بنگلا نمبر 35 اے فیز 5 فروخت نہیں ہو سکتا۔ ایف بی آر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کراچی ٹیکس نادہندہ شعیب شیخ کا گھر فروخت کا عمل نہ ہونے دے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی شعیب شیخ کی جانب سے تمام بینک اکاؤنٹس سے پیسہ نکالنے کے بعد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق شعیب شیخ ایف بی آر کے 14کروڑ 60 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں، ایف بی آر نے شعیب شیخ کے تمام اکاؤنٹس منسلک کر دیے ہیں، ایف بی آر کی نادہندہ رقم میں جرمانے کی رقم شامل نہیں ہے۔
راولپنڈی الشفاء ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل رحمت خان نے کہا ہے کہ لاعلمی اورذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض کے باعث...
راولپنڈی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے علی الصبح شہرکی مختلف یونین کونسلز اور بعد ازاں پیر ودھائی جنرل بس سٹینڈ کا...
اسلام آباد مارگلہ ہلزنیشنل پارک کے علاقے شاہدرہ ویلی میں تیندوے کو بے دردی سے مارنے اور نامعلوم افراد کی...
اسلام آباد، راولپنڈی منشیات فروشی کے دو ملزمو ں کو ساتھیوں نے چھڑوا لیا۔ تھانہ کھنہ میں ظہیر احمد اے ایس...
اسلام آباد مختلف واقعات میں دو افراد جان کی با زی ہار گئے ۔تھانہ شمس کالونی میں حنیف نے مقدمہ درج کروایا کہ...
راولپنڈیایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نتاشہ نسیم سپرا نے قتل کیس کے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا،...
اسلام آباد فاٹا میں مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے قبائلیوں نے پیر کو نیشنل پریس کلب کے سامنے...
اسلام آبادخاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے ،...