اسلام آباد(رپورٹ:حنیف خالد)بینکنگ سیکٹر نے جمعہ کو پنجاب کیلئے 400ارب روپے کی کماڈٹی فنانسنگ کی پیشکشیں دیدیں۔ حکومت پنجاب کے سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو نے جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ہفتے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اپنی کابینہ کی مشاورت سے یہ فیصلہ کرینگے کہ ملکی بینکوں کی طرف سے جو بڈز چار سو ارب روپے کیلئے دی گئی ہیں اُنہیں پنجاب کا سرکلر ڈیٹ واپس کرنے کیلئے استعمال کیا جائے یا اس رقم سے گندم کی سرکاری خریداری کر لی جائے۔ اُنہوں نے بتایا کہ پہلے ہی کابینہ کے اجلاس کے ذریعے چار سو ارب روپے کی کماڈٹی فنانسنگ کی منظوری دے چکی ہے۔ اب پاکستان کے بینکنگ سیکٹر نے کراچی انٹربینک کائبر ریٹ Kiborریٹ سے اوپر ایک فیصد‘ دو فیصد یا تین فیصد شرح سود دینا ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا پالیسی ریٹ چند ہفتے پہلے دو تین فیصد بڑھایا گیا تھا۔ سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو نے کہا کہ کراچی انٹربینک آفر ریٹ جو کم سے کم ہے اسکے اوپر ہر کمرشل بینک سروسز چارجز اور ضروری منافع چار سو ارب روپے کی کماڈٹی فنانسنگ پر لے گا۔ یہ بڑا فیصلہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی‘ وزیر خزانہ‘ وزیر خوراک اور دوسرے وزراء سے مشاورت کر کے کرینگے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے گندم کی سرکاری خریداری 30مارچ سے کرنے کا کہہ رکھا ہے‘ آجکل چونکہ مارچ کے اواخر تک بارشوں کی پیشینگوئی کی گئی ہے تو کیا خریداری کی تاریخ آگے جائیگی تو انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب بھر میں 393گندم کے سرکاری خریداری مراکز قائم کر دیئے ہیں۔ ڈائریکٹر خوراک پنجاب شوزب سعید بھی سرکاری خریداری کے اقدامات کی نگرانی کیلئے آج گئے ہوئے ہیں۔ جب ان سے کہا گیا کہ خریداری کے 393سنٹرز جو محکمہ خوراک نے صوبہ بھر میں کھولے ہیں اب تک وہاں کتنی گندم کاشتکاروں نے خریداری کیلئے بھیجی ہے تو صوبائی سیکرٹری خوراک زمان وٹو نے کہا کہ چونکہ شدید گرمی پنجاب میں شروع نہیں ہوئی اسلئے گندم کی فصل تاحال تیار نہیں ہے۔ آئندہ ایک دو ہفتوں میں کاشتکار گندم کی پراسیسنگ شروع کر دینگے لیکن جو بھی کاشتکار گندم لیکر سرکاری خریداری مراکز پہنچے گا محکمہ خوراک اس سے گندم خرید کر بینک کے ذریعے نقد اور زیادہ مالیت ہونے کی صورت میں کاشتکاروں کے اکائونٹ میں رقم جمع کرایا کرینگے۔ کسی کاشتکار کو گندم کی قیمت تاخیر سے نہیں ملے گی۔
کراچیپرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پر آسٹریلیا اور ایلون مسک کے ایکس کے درمیان تناؤ بڑھ گیا۔ایلون مسک نے...
اسلام آبادبھارت میں جوں جوں چنائو کا وقت قریب آرہا ہے اپنے انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں ایک...
اسلام آباداپنی صلاحیتوں کے اظہار اور اس میں کامیابی کی دولت اور شہرت کے طلبگار بسا اوقات کسی ایک ہنر یا شعبے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے 190ملین پاونڈز القادر یونیورسٹی ٹرسٹ نیب ریفرنس میں بانی پی...
لاہور پنجاب حکومت نے 18سال سے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لئے Punjab Child Marriage Restraint Act 2024کا ڈرافٹ تیار کر لیا...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔ڈائریکٹر آڈٹ، ڈی جی آڈٹ سوشل...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر’’...
اسلام آ بادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار پر نوجوانوں کیلئے علم و ہنر کی راہیں...