اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملک میں خانہ جنگی، تشدد، انارکی کو ہوا دینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ،زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے، بار بار وقت ملنے کے باوجود عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وہ غیر قانونی عمل سے عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس کرپشن کیسز میں عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے عدالتی احکامات کی تعمیل پر زمان پارک میں موجود تھی ۔ برطانوی نشریاتی ادارہ سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ زمان پارک میں کارروائی کے دوران پولیس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھے، پولیس اہلکاروں کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا گیا، ان کی گاڑیوں پر پٹرول بموں سے حملے کئے گئے۔ اس مجرمانہ فعل کی وجہ سے ڈی آئی جی آپریشنز سمیت 65 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جو ہسپتال میں داخل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ آڈیو لیک اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں اور سینئر عہدیداروں سے پٹرول منگوا کر پٹرول بموں میں استعمال کروایا۔
راولپنڈی الشفاء ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل رحمت خان نے کہا ہے کہ لاعلمی اورذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض کے باعث...
راولپنڈی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے علی الصبح شہرکی مختلف یونین کونسلز اور بعد ازاں پیر ودھائی جنرل بس سٹینڈ کا...
اسلام آباد مارگلہ ہلزنیشنل پارک کے علاقے شاہدرہ ویلی میں تیندوے کو بے دردی سے مارنے اور نامعلوم افراد کی...
اسلام آباد، راولپنڈی منشیات فروشی کے دو ملزمو ں کو ساتھیوں نے چھڑوا لیا۔ تھانہ کھنہ میں ظہیر احمد اے ایس...
اسلام آباد مختلف واقعات میں دو افراد جان کی با زی ہار گئے ۔تھانہ شمس کالونی میں حنیف نے مقدمہ درج کروایا کہ...
راولپنڈیایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نتاشہ نسیم سپرا نے قتل کیس کے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا،...
اسلام آباد فاٹا میں مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے قبائلیوں نے پیر کو نیشنل پریس کلب کے سامنے...
اسلام آبادخاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے ،...