اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) چین نے ’’چین پاکستان سدا بہار‘‘ تذویراتی معاون شراکت داری اور پاکستان کی حمایت کے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار بیجنگ میں وزیرخارجہ Qin Gang نے خارجہ سیکرٹری اسد مجید خان کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے موجودہ علاقائی اور عالمی صورتحال میں چین پاکستان اسٹرٹیجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے نومبر 2022میں وزیراعظم شہبازشریف کے چین کے دورے کے دوران طے پانے والے اتفاق رائے کو مزید توسیع دینے پر اتفاق کیا تاکہ سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری، مالیاتی تعاون، سماجی ومعاشی ترقی، ثقافتی وفود کے تبادلوں اور عوامی رابطوں جیسے مختلف شعبوں میں جامع تعاون میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔
راولپنڈی الشفاء ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل رحمت خان نے کہا ہے کہ لاعلمی اورذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض کے باعث...
راولپنڈی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے علی الصبح شہرکی مختلف یونین کونسلز اور بعد ازاں پیر ودھائی جنرل بس سٹینڈ کا...
اسلام آباد مارگلہ ہلزنیشنل پارک کے علاقے شاہدرہ ویلی میں تیندوے کو بے دردی سے مارنے اور نامعلوم افراد کی...
اسلام آباد، راولپنڈی منشیات فروشی کے دو ملزمو ں کو ساتھیوں نے چھڑوا لیا۔ تھانہ کھنہ میں ظہیر احمد اے ایس...
اسلام آباد مختلف واقعات میں دو افراد جان کی با زی ہار گئے ۔تھانہ شمس کالونی میں حنیف نے مقدمہ درج کروایا کہ...
راولپنڈیایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نتاشہ نسیم سپرا نے قتل کیس کے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا،...
اسلام آباد فاٹا میں مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے قبائلیوں نے پیر کو نیشنل پریس کلب کے سامنے...
اسلام آبادخاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے ،...