اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم نے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے ایک لاکھ پچاسی ہزار مستحق خاندانوں کیلئے آٹے کا تحفہ دیا ہے، مستحق خاندان آٹے کا تحفہ آج 18 مارچ 2023 سے حاصل کر سکیں گے۔مستحق افراد مفت آٹا اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں یوٹیلٹی اسٹورز کے 40پوائنٹس سے حاصل کر سکیں گے۔مستحق افراد کا ڈیٹا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک ہو گا۔انتظار کی زحمت سے بچنے کیلئے مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمبر8717 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر آٹےکے حصول کےحوالے سےاپنی اہلیت جانچ سکتے ہیں۔یہ فیصلہ و زیرِ اعظم کی زیرصدارت رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس میں کیاگیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب و متوسط طبقے کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مہنگائی کے دور میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی آئی ایس پی کیساتھ رجسٹرڈ خاندان ایک مہینے کے دوران 30 کلو آٹا حاصل کر سکے گا،کسی بھی قسم کی شکایات کیلئے ٹال فری نمبر 0800-05590 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے،ایک اور اجلاس سے خطاب کرتےہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مستحق افراد کیلئے آٹے کا تحفہ دیا جا رہا ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکیج تیار کیا گیا ہے۔مستحق افراد کو فراہم کئے جانے والے آٹے کے تحفے کے معیار پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔حکومت غریب و متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان میں پنجاب بھر کے 1 کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی رمضان کے دوران مستحق خاندانوں کو آٹے کا تحفہ دیا جا ئےگا۔ بلوچستان میں 50رمضان بازاروں سے آٹا سستے داموں دستیاب ہو گا۔
راولپنڈی الشفاء ٹرسٹ کے صدر میجر جنرل رحمت خان نے کہا ہے کہ لاعلمی اورذیابیطس کے بڑھتے ہوئے مرض کے باعث...
راولپنڈی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے علی الصبح شہرکی مختلف یونین کونسلز اور بعد ازاں پیر ودھائی جنرل بس سٹینڈ کا...
اسلام آباد مارگلہ ہلزنیشنل پارک کے علاقے شاہدرہ ویلی میں تیندوے کو بے دردی سے مارنے اور نامعلوم افراد کی...
اسلام آباد، راولپنڈی منشیات فروشی کے دو ملزمو ں کو ساتھیوں نے چھڑوا لیا۔ تھانہ کھنہ میں ظہیر احمد اے ایس...
اسلام آباد مختلف واقعات میں دو افراد جان کی با زی ہار گئے ۔تھانہ شمس کالونی میں حنیف نے مقدمہ درج کروایا کہ...
راولپنڈیایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نتاشہ نسیم سپرا نے قتل کیس کے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا،...
اسلام آباد فاٹا میں مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے قبائلیوں نے پیر کو نیشنل پریس کلب کے سامنے...
اسلام آبادخاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے ،...