آٹے پر جنرل سبسڈی ختم‘ مستحق 1.58کروڑ خاندانوں کیلئے مفت آٹا

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) آج سے پنجاب میں آٹے پر جنرل سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔ ایک کروڑ 58لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج کے تحت 10‘ 10کلو کے تین تھیلے حکومت مفت دیگی جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں۔ 4کروڑ 74لاکھ تھیلے رمضان میں مفت یوٹیلیٹی سٹورز سے ملے گی۔ فلور ملز مالکان کو سرکاری کوٹہ جو 23سو روپے فی چالیس کلو گرام 648روپے فی دس کلو آٹا تھیلے کیلئے ملا کرتا تھا وہ آج سے ختم ہو گیا ہے۔ اس وقت فلور ملز اوپن مارکیٹ کی 45سو سے 47سو روپے فی چالیس کلو گرام والی گندم کا 15کلو آٹا تھیلا اٹھارہ سو میں فروخت کر رہی ہیں۔ آج سے سرکاری گوداموں سے فلور ملز کو 39سو روپے من گندم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے نئے نظام کے ایس او پیز گزشتہ روز جاری کر دیئے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے سابق وائس چیئرمین عاطف ندیم مرزا نے جمعہ کو رات گئے جنگ کو بتایا کہ جڑواں شہروں اور اٹک میں اوپن مارکیٹ میں گندم 45سو سے 47سو روپے فی چالیس کلو گرام رہی۔ انہوں نے بتایا کہ اس نئے سسٹم کے تحت اٹک میں 5لاکھ 46ہزار 897دس کلو والے آٹا تھیلے‘ بہاولنگر میں 12لاکھ ایک ہزار 773‘ بہاولپور میں 21لاکھ 64ہزار 374‘ بھکر میں 9لاکھ 28ہزار 287‘ چکوال میں 7لاکھ 96ہزار 212‘ چنیوٹ میں 7لاکھ16ہزار 193‘ ڈیرہ غازی خان میں 13لاکھ 16ہزار 502‘ فیصل آباد میں 35لاکھ 96ہزار 337‘ گوجرانوالہ میں 12لاکھ 57ہزار 648‘ گجرات میں 6لاکھ 18ہزار 588‘ حافظ آباد میں 5لاکھ 20ہزار 167‘ جھنگ میں 13لاکھ 66ہزار 95‘ جہلم میں 4لاکھ 12ہزار 566‘ قصور میں 16لاکھ 51ہزار 389‘ خانیوال میں 14لاکھ 99ہزار 442‘ خوشاب میں 6لاکھ 34ہزار 212‘ لاہور میں 29لاکھ 40ہزار 525‘ لیہ میں 9لاکھ 77ہزار 484‘ لودھراں میں 9لاکھ 62ہزار 493‘ منڈی بہائو الدین میں 5لاکھ 87ہزار ایک‘ میانوالی میں 8لاکھ 69ہزار 490‘ ملتان میں 25لاکھ 82ہزار 397‘ مظفر گڑھ میں 22لاکھ 98ہزار 363‘ ننکانہ صاحب میں 6لاکھ 3ہزار 846‘ نارووال میں 7لاکھ 83ہزار 468‘ اوکاڑہ میں 13لاکھ 97ہزار 889‘ پاک پتن میں 9لاکھ 68ہزار 328‘ رحیم یار خان میں 24لاکھ 4ہزار 170‘ راجن پور میں 10لاکھ 66ہزار 110‘ راولپنڈی میں 13لاکھ 70ہزار 904‘ ساہیوال میں 11لاکھ 43ہزار 297‘ سرگودھا میں 18لاکھ 67ہزار 869‘ شیخوپورہ میں 13لاکھ 52ہزار 718‘ سیالکوٹ میں 16لاکھ 91ہزار 700‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 9لاکھ 8ہزار 10‘ وہاڑی میں 13لاکھ 82ہزار 31دس دس کلو وزنی تین تین آٹا تھیلے مفت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام میں رجسٹرڈ مستند مستحقین میں مفت تقسیم کئے جائینگے۔ اس طرح پنجاب بھر میں ایک کروڑ 97لاکھ 95ہزار 25خاندانوں کیلئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 6لاکھ 76ہزار 920میٹرک ٹن مفت گندم ایک ہزار سے زائد فلور ملز مالکان کو مستحق لوگوں میں مفت آٹا تھیلا مہیا کرنے کیلئے مفت دی جائیگی۔ ادہر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن نمبر ایس او (ایف ون) آئی 32-2023-24کے ذریعے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز‘ ڈویژنل کمشنرز‘ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز فوڈ کو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ادہر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین چوہدری افتخار احمد مٹو نے جنگ کو بتایا کہ آٹے پر عام سبسڈی کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آج 18مارچ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد اور احساس پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں کے ڈیڑھ کروڑ رجسٹرڈ افراد کو رمضان میں مفت آٹا ملے گا۔ جبکہ دیگر افراد کو بازار سے 3900روپے من گندم خریداری والی ملوں کا تیار کردہ پرائیویٹ آٹا خریدنا پڑیگا۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ نے اپنے رسمی اجلاس میں آٹے کے تین تھیلے مفت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو مفت ملیں گے۔ اس سے ایک کروڑ 58لاکھ غریبوں کو تیس ستر تناسب سے بننے والا فلور ملوں کا آٹا دیا جائیگا۔ صوبائی کابینہ نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں کہ پی ایم ٹی ساٹھ سکور تک پندرہ اعشاریہ آٹھ ملین گھرانوں میں سے ہر ایک کو 10کلو وزنی آٹے کے تین تھیلے این ایس ای آر کے مطابق مفت فراہم کئے جائینگے۔ اس مقصد کیلئے 6لاکھ 76ہزار 920میٹرک ٹن گندم فلور ملوں کو دیکر اُن سے تیس ستر تناسب کا آٹا بنوایا جائیگا۔ پی ایم ٹی ساٹھ تک کے ہدف والے گھرانوں کیلئے آٹے کے تھیلے کیلئے 637روپے فی چالیس کلو گرام جو 1593روپے فی سو کلوگرام گندم قیمت ہو گی۔ گندم کو پیسنے کے اخراجات اور حساب کتاب کے بعد منظوری دی گئی ہے۔ ڈیلر/خوردہ فروش کے منافع کے مارجن نقل و حمل کی لاگت‘ لوڈنگ/ان لوڈنگ چارجز 25/10کلو گرام فلور ملز کے ذریعے کی جائیگی۔ جیسا کہ گندم سے متعلق مسائل پر غور کرنے کیلئے کمیٹی کی طرف سے گفت و شنید کی سفارش کی گئی ہے‘ گندم کی ادائیگی فلور ملز کے ذریعے فوڈ اکائونٹ iiمیں پیشگی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کا نمائندہ فلور ملز کے گیٹ پر آٹا لے جائیگا۔ متعلقہ کمشنر آٹے کی چکی کے ذمہ دار ہونگے۔ ریٹیلر کے آئوٹ لٹس پر ڈلیوری نمبر وار ہو گی۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنر اپنے نمائندوں کو تمام مانیٹرنگ حکام پر تعینات کریگا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فلور ملوں میں آٹا تقسیم کرنے‘ پی آئی ٹی بی کی ایپ پر ڈیٹا کی گنتی کیلئے تعینات کیا جائیگا۔ متعلقہ فلور ملز ایف ایل ایم آئی ایس میں آٹے کے ڈیٹا کی گنتی کریگی‘ ریٹیل آئوٹ لٹس پر ٹرکنگ پوائنٹس کے ڈیٹا کی‘ اسکے علاوہ خوردہ دکانوں کا ڈیٹا رکھا جائیگا تاکہ تقسیم کے نظام کی شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جاسکے۔