اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے قتل کے3مقدمات کی ایف آئی آر درج کر لیں۔ راولپنڈی کے علاقے غازی آباد نزد پارکنگ ڈھوک سیداں میں 36 سالہ شکیل حسین کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔ دریں اثناء زاہد پرویز کی مدعیت میں تھانہ سہالہ میں درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چکری روڈ پر ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں ملازمت کرتا ہے، اسے سولہ مارچ کو فون پر اطلاع دی گئی کہ کسی نے اس کے بھتیجے عامر شفیق کو گولی مار کر زخمی کر دیا ،وہ بینظیر بھٹو ہسپتال پہنچا تو پتہ چلا کہ وہ جان کی بازی ہار چکا تھا۔ اس کے بھتیجے کو ٹیکسی ڈرائیور سواں کیمپ سے لایا تھا۔قتل کا تیسرا مقدمہ تھانہ بھارہ کہو میں رضوان اسلم خان کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں مدعی نے الزام لگایا کہ اس کے بھائی عمران اسلم کو اس کی بھابھی دختر ندیم حبیب نے اپنے بھائی علی اکبر عرف کاکا کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا ۔
راولپنڈی تھانہ ترنول کے علاقہ سیکٹر ایف 15 میں گیس لیکج کے باعث ایک گھر میں زوردار دھماکا سے 2 خواتین اور 2 بچوں...
راولپنڈی پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو زبردستی زہر پلا دیا گیا، جس سے دلہا جاں بحق ہوگیا...
راولپنڈی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 8 لاکھ 76 ہزار سے زائد مسافروں کو...
راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار...
راولپنڈیحضرت امام زین العابدین کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا۔پروفیسرحسن نقوی نے کہا...
راولپنڈی راولپنڈی میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اینڈ ٹریننگ سکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس پر 4سو ملین روپے...
اسلام آباد پاکستان کی 49 سالہ سیاسی و صحافتی تاریخ کے چشم دید گواہ سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل کے اعزاز...
راولپنڈی راولپنڈی میں مختلف واقعات،بچوں سے زیادتی کرنیوالے دو افراد گرفتار کر لئے گئے۔ 9 سالہ بچی سے نازیبا...