27 سماج دشمن پکڑے گئے بھکاری بھی زیر حراست

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے27 پیشہ ور بھکاریوں اور 27 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکر لیا ۔ راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان سے 110لیٹر شراب برآمد کر لی۔ متعدد افراد سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ وفاقی دارلحکومت سے9 پیشہ وربھکاریوں سمیت 16 ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے شہریوں سے موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاءچھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث گر وہ کے اہم رکن کے قبضہ سے دو مسروقہ مو ٹر سائیکل، مو با ئل فون اور نقدی برآمدکرلی ۔