راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اپنے اداروں میں ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔ عمارتوں کی چھتوں اور زیر تعمیر عمارتوں پر خصوصی توجہ دی جائے جہاں پر لاروا بریڈنگ کی چانسز زیادہ ہیں۔ ڈی جی راولپنڈی ڈو یلپمنٹ اتھارٹی صفائی اور ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام ہاؤسنگ سو سائٹیز کو نوٹس جاری کریں۔ پٹواری شہر کے اندر خالی پلا ٹس کی نشاندہی کریں اور مالکان کو پلاٹس کی صفائی کا نوٹس دیں۔ اگر پلاٹ مالک صفائی نہیں کرواتا اور وہاں ڈینگی لاروا ملے تو اس پلاٹ پر انتظامیہ مطلوبہ کارروائی کرنے کے بعد سرخ نشان لگائے۔ سرخ نشان والے پلاٹس کی فروخت کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے این او سی سے مشروط کیا جائے گا۔ انسدا ڈ ینگی مہم میں غفلت بر تنے والوں کے خلاف سخت قا نو نی کا روائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ر پورٹ ہو نے والی بو گس سر گر میوں میں ملو ث اہلکا روں کو فوری اظہار و جوہ کا نوٹس جاری کیا جائے۔یہ ہدایات کمشنرراولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور ڈاکٹر وسیم اکرم کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس میں جاری کی گئیں۔ ڈاکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم پو را سال جا ری ر ہتی ہے اس کے باوجود اگر ہم اسے کنٹرول نہ کر پا ئیں تو یہ ہمارا نا اہلی ہو گی۔ ضلع راولپنڈی میں ابھی تک ڈ ینگی کا ایک کنفرم کیس ر پو رٹ ہوا ہے جس کا تعلق گوجر خان یو نین کو نسل بھڈانہ سے ہے اور وہ علاج معالجے کے بعد صحت یاب ہو چکا ہے۔کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ہسپتا لوں میں مطلو بہ ٹریٹمنٹ و ادویات کی موجو د گی کو یقینی بنانے کے علاوہ محکمہ صحت خصو صی فو گنگ اور مچھر مار ادویات کا استعمال عام کروانے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔
راولپنڈی غریب آباد میں چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں ریسکیو 1122نے موقع...
اسلام آباد پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف کیٹیگریز میں 274 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے...
گوجر خان تھانہ مندرہ کے علاقے تھرجیال خورد میں 30 سالہ جوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،بتایا گیا ہے...
راولپنڈی نالہ لئی میں ڈوبنے والے بچے کاسراغ نہ مل سکا، ریسکیو 1122نے گلستان کالونی میں نالہ لئی میں ڈوبنے والے...
راولپنڈی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر دکان میں ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والے کالرکو گرفتارکرلیاگیا، تھانہ سٹی پولیس...
راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مغویوں کوبازیاب کراکے5ملزموں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ائیرپورٹ کے...
راولپنڈی تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں 18سالہ لڑکے سمیت 2افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ رتہ امرال کو فضل کریم...
اسلام آ باد سیکٹر ای بارہ اسلام آ باد کے الاٹیوں کی ایسو سی ایشن کے صدر عتیق شیخ نے 37سال گزرنے کے با وجود...