اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)پاکستان پوسٹ نے ملک بھر میں ڈاک ملازمین کیلئے اعزازیہ کا سرکلر جاری کر دیا۔ ملازمین یونینز کے خدشات درست ثابت ہوئے اور بیشتر بجٹ پوسٹل ہیڈکوارٹر کے 350ملازمین و افسران کو ایک کروڑ 76لاکھ روپے الاٹ کر دیا گیا جبکہ ملک بھر کے 30ہزار سے زائد ملازمین ڈاک کیلئے ایک کروڑ 47لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق پوسٹل ہیڈ کوارٹر کے افسران اور ملازمین کو اوسطاً 50ہزار روپے اور ملک بھر کے ملازمین و افسران کو اوسطاً 500 روپے ملیں گے۔ شمالی پنجاب سرکل راولپنڈی کے 3791 ملازمین کو 19 لاکھ 38 ہزار، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے 1900 ملازمین کیلئے 8 لاکھ 82 ہزار، خیبرپختونخوا سرکل 3721 ملازمین کیلیے 23لاکھ، سنٹرل پنجاب 8426 ملازمین کیلئے 38 لاکھ 66 ہزار روپے، کراچی سرکل 4844 ملازمین کیلئے 20 لاکھ روپے، ملتان سرکل 270 ملازمین کیلئے 13 لاکھ 71 ہزار مختص کئے گئے ہیں۔ ایپکو یونین کی مرکزی اور سرکل قیادتوں نے اس سرکلر کو مسترد کرتے ہوئے اسے امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کے نام عرضداشت میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کو کچھ عرصہ قبل تحریری باور کرایا تھا کہ اعزازیہ کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے لیکن فیلڈ سٹاف سےسوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا اسلئے یہ سرکلر فوری واپس لے کر اعزازیہ مساوی تقسیم کیا جائے ورنہ احتجاج کی کال دی جائے گی۔
راولپنڈی غریب آباد میں چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں ریسکیو 1122نے موقع...
اسلام آباد پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف کیٹیگریز میں 274 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے...
گوجر خان تھانہ مندرہ کے علاقے تھرجیال خورد میں 30 سالہ جوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،بتایا گیا ہے...
راولپنڈی نالہ لئی میں ڈوبنے والے بچے کاسراغ نہ مل سکا، ریسکیو 1122نے گلستان کالونی میں نالہ لئی میں ڈوبنے والے...
راولپنڈی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر دکان میں ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والے کالرکو گرفتارکرلیاگیا، تھانہ سٹی پولیس...
راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مغویوں کوبازیاب کراکے5ملزموں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ائیرپورٹ کے...
راولپنڈی تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں 18سالہ لڑکے سمیت 2افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ رتہ امرال کو فضل کریم...
اسلام آ باد سیکٹر ای بارہ اسلام آ باد کے الاٹیوں کی ایسو سی ایشن کے صدر عتیق شیخ نے 37سال گزرنے کے با وجود...