مری، بارشوں سے سردی لوٹ آئی، دھند میں تیز رفتاری سے اجتناب کیا جائے، ریسکیو1122

18 مارچ ، 2023

مری (نمائندہ جنگ)ملکہ کوہسار مری،گلیات اورگردونواح میں  بارشوں،ژالہ باری اوریخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی پھرلوٹ آئی ۔  سیاحوں اور مقامی لوگوں نے گرم کپڑوں،گرم مشروبات اور ہیٹروں کااستعمال پھرشروع کردیا ۔ دریں اثناء ریسکیو 1122مری  کے مطابق  شدید دھند اور بارشوں کے باعث ٹریفک حادثات کا خطرہ موجود ہے لہٰذاسیاح اورمقامی لوگ تیز رفتاری سے اجتناب کریں،دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے خاص طور پر رات کے وقت شدید دھند میں گاڑی کے انڈیکیٹر اور اشارے آن رکھیں۔