پولیس کی موجودگی میں  دو شہریوں پرتشدد

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) پولیس کی موجودگی میں شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تھانہ وارث خان پولیس کو محمد علی ہارون نے بتایا کہ ایس ایچ او کے پاس حاضر ہوا جنہوں نے درخواست لیکر دو پولیس ملازمین میرے ساتھ بھجوائے لیکن عمران مغل رحمت مغل عرف نومی فہد عرف حامد ہمراہ 20/25افراد مجھے دیکھتے ہی حملہ آور ہوگئے ۔ اس دوران میرابھتیجا جو اپنے شوروم پر بیٹھا تھاآگیا۔ ان سب لوگوں نے مجھے اورمیرے بھتیجے کو اینٹوں لاتوں مکو ں اور مجھے کرسیاں ماریں۔انہوں نے مجھے دھمکی دی ہوئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔