ڈاکوئوں نے لاکھوں کی نقدی طلائی زیورات چھین لئے

18 مارچ ، 2023

فتح جنگ (نامہ نگار)تھانہ فتح جنگ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکو لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اورگھر میں پڑا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ۔صدکال میں جاسم خان نے تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ رات تین بجے اچانک دو نامعلوم اشخاص کمرے میں داخل ہوگئے اور کہا کہ ہم سرکاری اہلکار ہیں ، آپکے گھر کی تلاشی لینی ہے۔ دونوں ہمیں اسلحہ کی نوک پر گھر کے مین ہال میں لے آئے جہاں دو مزید افراد موجود تھے۔ دو ملزموں نے کمرے کی تلاشی لینی شروع کردی اورگھر میں پڑے چھ لاکھ روپے اور طلائی زیورات 15تولے، ایک کلاشنکوف او پسٹل لے گئے۔