راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات نے پورے شہر میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا ۔ انتظامیہ کی طرف سے فرضی دعوئوں اور اعلانات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تجاوزات مافیا فٹ پاتھ اور سڑکوں تک پہنچنے کے بعد اب گلی محلوں تک جا پہنچا ہے۔ دوسری طرف کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اس سلسلے میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اجلاس میں تجاوزات کیخلاف سخت کارروائی اور کسی ایک سڑک کو ماڈل بنانے کا اعلان کر دیتے ہیں لیکن عملاً کچھ بھی ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ مری روڈ، سرکلر روڈ، کمرشل مارکیٹ، جامع مسجد روڈ، گنج منڈی روڈ، اقبال روڈ، نمک منڈی، سٹی روڈ، صادق آباد، مسلم ٹائو، پیرودھائی، گوالمنڈی، کالج روڈ اور اڈیالہ روڈ سمیت شہر کی دیگر پچاس پچاس فٹ چوڑی سڑکیں تجاوزات کی وجہ سے اکثر سنگل گاڑی گزرنے کیلئے بھی دستیاب نہیں ہوتیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کارپوریشن میں بیٹھے بدعنوان عملے کی سرپرستی کے بغیر تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کسی صورت ممکن نہیں، جب تک میونسپل کارپوریشن کی مخصوص سیٹوں پر تعینات بعض بااثر مخصوص افسر تبدیل نہیں کئے جاتے تب تک صرف اجلاسوں میں ہی شہر کی سڑکیں ماڈل بنتی رہیں گی۔
راولپنڈی غریب آباد میں چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں ریسکیو 1122نے موقع...
اسلام آباد پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف کیٹیگریز میں 274 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے...
گوجر خان تھانہ مندرہ کے علاقے تھرجیال خورد میں 30 سالہ جوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،بتایا گیا ہے...
راولپنڈی نالہ لئی میں ڈوبنے والے بچے کاسراغ نہ مل سکا، ریسکیو 1122نے گلستان کالونی میں نالہ لئی میں ڈوبنے والے...
راولپنڈی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر دکان میں ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والے کالرکو گرفتارکرلیاگیا، تھانہ سٹی پولیس...
راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مغویوں کوبازیاب کراکے5ملزموں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ائیرپورٹ کے...
راولپنڈی تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں 18سالہ لڑکے سمیت 2افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ رتہ امرال کو فضل کریم...
اسلام آ باد سیکٹر ای بارہ اسلام آ باد کے الاٹیوں کی ایسو سی ایشن کے صدر عتیق شیخ نے 37سال گزرنے کے با وجود...