سود،قرضوں کی معیشت نے ملک کو کنگال مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ،میاں اسلم

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اسلام آباد میں گذشتہ سالوں کی نسبت مضبوط اور گراس روٹ لیول پر منظم جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔اسلام آباد میں جب بھی بلدیاتی یا قومی اسمبلی کے انتخابات ہو ئے جماعت اسلامی بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنگی سیداں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا سود اور قرضوں کی معیشت نے ملک کو کنگال اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔نجات کا واحد راستہ نظام مصطفیؐ کا نفاذ اور دیانتدار قیادت ہے۔