گراں فروشوں کو جرمانے، چار گرفتار

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں مقررہ قیمتوں میں اضافے، تجاوزات ، اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ۔مقررہ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ایک سو بتیس مقامات پر انسپیکشن ، زائد قیمتو ں کی وصولی پر بائیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ، ایک دکان سیل جبکہ چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ چھ پروفیشنل بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ایک غیر قانونی پٹرول فلنگ ایجنسی اور تین غیر قانونی ایل پی جی فلنگ سٹیشنز کو سیل کر دیا گیا۔