جڑواں شہر وں کے مختلف علاقوں سے دو لڑکیوں سمیت6افراد اغواء

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہر وں میں دو لڑکیوں سمیت چھ افراد کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ سول لائن کے علاقے سے جاوید کی16 سالہ بیٹی (ع) ، اس کی17 سالہ سہیلی (ع) ، دھمیال کے علاقے سے وجا ہت کے بھائی عبدالوہاب کو اغواء کر لیا گیا۔تھانہ شالیمار کے علاقے ایف ٹین تھری کی رہائشی رابعہ نے رپورٹ درج کرائی کہ 12 سالہ بیٹا محمد یونس جس کا ذہنی تواز ن درست نہیں لاپتہ ہو گیا ۔ تھانہ سنگجانی میں نسیم اختر نے رپورٹ درج کرائی کہ 16 سالہ بیٹا دانیال گھر سے نکلا اور ابھی تک واپس نہیں آیا ۔ تھانہ کھنہ پولیس نے محمد ارشد کی رپورٹ پر سیف اللہ اور اس کے نا معلوم ساتھی کے خلاف اغوا ءکا مقدمہ درج کر لیا جو انہیں اغوا ءکر کے بھیرہ لے گئے اور کمرے میں بند کر کے ان کی برہنہ ویڈیو بناتے رہے ۔ملزموں نے رقم کا مطالبہ بھی کیا ۔