شادی میں ہوائی فائرنگ ایک جان لے گئی

18 مارچ ، 2023

کوٹلی ستیاں(نمائندہ جنگ)لہتراڑ میں شادی میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔42سالہ جاوید اقبال ولد محمد آزاد اپنے رشتہ دار کی شادی میں شریک تھا کہ ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں منتقل کر دیا گیا۔