3گاڑیاں،40 موٹر سائیکل غائب،شہری لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز سے محروم

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر، سٹر یٹ کرائم، نقب زنی ، چوری ، خیانت مجرمانہ اور چیک ڈس آنر کی 114 وارداتوں میں شہریوں کو3گاڑیوں ، ایک رکشہ، 40موٹر سائیکلوں، درجنوں قیمتی موبائل فونز، لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے سے خرم شہزاد، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے محمد یوسف اور تھانہ نون کی حدود سے ناظم حسین کی گاڑیاں، رتہ امرال سے اصغرخان کارکشہ چوری کر لیا گیا۔ نیو ٹاؤن کے علاقہ سے عثمان عباسی، وقاص اکرم،شہباز عباسی سے نقدی اور موبائل فونز، سول لائن کی حدود سے فیصل مزمل سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اور موبائل فون، سول لائن کی حدود سے عثمان ارسلان سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل اور موبائل فون۔ راجہ ارشد ، وقار غنی ، عرفان علی ، ذوالفقار ، سرفراز ، محمد بلال ، ذیشان ، محمد ناصر ،خوشنود ، عمیر نواز ، نور محمد ، احسن خان ، محمد ابراہم ، حمزہ جاوید ،محمد امجد ، عاشر عظیم ، محمد حسیب کے موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ ائیر پورٹ پولیس کو محمد اشفاق نے بتایا کہ میں سعودیہ سے واپس آرہاتھا کہ رحیم آباد پل پراچانک ایک کالی گاڑی ہمارے آگئے آکر رکی جس میں تین اشخاص سوار تھے ۔دو اتر کر ہمارے پاس آئے،ہماری تلاشی لینا شروع کر دی اور میری جیب سے سعودی ریال 18000 اور میرا پاسپورٹ نکال لئے ہم نے واپسی کا مطالبہ کیا تو مذکورہ افراد نے پسٹل نکال لئے اور کہا کہ زور زبردستی کی تو جان سے جاو گے اور گاڑی میں بیٹھ کر فرا رہوگئے۔ائر پورٹ پولیس کو نوشادخان نے بتایا کہ اے ٹی ایم پر گیا تو میری موجودگی میں ایک لڑکا اند رآیا اور دھوکا دیکر میری اے ٹی ایم کارڈ لے گیا اور میرے کارڈ کا استعمال کر کے 104500روپے نکال لئے ، وارث خان پولیس کو افضال احمد نے بتایا کہ دوران سفرمیٹرو بس میں نامعلوم عورتوں نے میری بیو ی کے پرس سے900ڈالرچوری کرلئے،ریس کورس پولیس کو ارسلان ستی نے بتایا کہ رشتہ داروں کے گھر اپنی فیملی کے ہمرا ہ گیا ہوا تھا اگلے دن گھر آئے تو دیکھا گھر کا تالا ٹوٹا ہواتھا اور پڑتال کرنے پر نقدی 2لاکھ روپے اور دیگرسامان مالیت150000 روپے غائب تھا۔ تھانہ بنی پولیس نے محمدزغفران کی درخواست پر عابدعلی خان کیخلاف 2460000روپے، سول لائن پولیس نے محمد امجد اقبال کی درخواست پر طارق منیر کیخلاف 1کروڑ روپے، صدربیرونی پولیس نے اسد عبا س کی درخواست پر حسن ایوب کیخلاف چار کروڑ روپے،تھانہ کوہسار نے تنویر احمد شیخ کی رپورٹ پر 56 لاکھ روپے ، تھانہ بنی گالہ نے اکرام یعقوب کی رپورٹ پر 9 لاکھ روپے ، تھانہ مارگلہ نے وقار احمد کی رپورٹ پر 30 لاکھ روپے اورتھانہ کھنہ پولیس نے ارشد عباسی کی رپورٹ پر 72 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کے مقدمات درج کر لئے۔