اٹک (نمائندہ جنگ) آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے کہا ہے کہ اٹک پو لیس قتل، ڈکیتی، چوری، ریپ اور دیگر سنگین مقدمات میں کرائم سین یونٹ اور جدید سائنسی طریقے استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے۔ وہ ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان، ایس پی انوسٹی گیشن اٹک جویریہ محمد جمیل، ڈی ایس پیز اور 14تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ انہوں نے ضلع بھر میں درج مقدمات کا جائزہ لیتے ہوئے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے مہم کو تیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث گینگز کی گرفتاری کیلئے مزید جذبے اور لگن سے کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے پولیس افسران کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی کرنے کی تاکید کی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔
راولپنڈی غریب آباد میں چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں ریسکیو 1122نے موقع...
اسلام آباد پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں مختلف کیٹیگریز میں 274 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے...
گوجر خان تھانہ مندرہ کے علاقے تھرجیال خورد میں 30 سالہ جوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،بتایا گیا ہے...
راولپنڈی نالہ لئی میں ڈوبنے والے بچے کاسراغ نہ مل سکا، ریسکیو 1122نے گلستان کالونی میں نالہ لئی میں ڈوبنے والے...
راولپنڈی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر دکان میں ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والے کالرکو گرفتارکرلیاگیا، تھانہ سٹی پولیس...
راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مغویوں کوبازیاب کراکے5ملزموں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ائیرپورٹ کے...
راولپنڈی تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں 18سالہ لڑکے سمیت 2افراد جان کی بازی ہارگئے ،تھانہ رتہ امرال کو فضل کریم...
اسلام آ باد سیکٹر ای بارہ اسلام آ باد کے الاٹیوں کی ایسو سی ایشن کے صدر عتیق شیخ نے 37سال گزرنے کے با وجود...