فرانسیسی صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

18 مارچ ، 2023

کراچ(نیوزڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی حکومت کیخلاف پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی ہے۔میکرون کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک ایوان زیریں میں بحث کے بغیر ہی متنازع پنشن اصلاحات بل لاگو کرنے باعث ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد پیش کی گئی ہے۔رواں ہفتے فرانسیسی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن نے آئین کے آرٹیکل 49.3 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک حکم نامے کے ذریعے متنازع پینشن اصلاحات کا بل نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ملک بھراحتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔