لیلنگوے/ماپوتو(صباح نیوز)افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان فریڈی سے ہلاکتوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان فریڈی ہفتے کو پہلے موزمبیق اس کے بعد ملاوی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا، طوفانی ہوائوں سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے، متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ ملاوی حکام کے مطابق ملاوی میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 326 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 700افراد زخمی ہیں، دوسری جانب موزمبیق میں اموات کی تعداد 53 ہے جبکہ مڈغاسکر میں 27افراد ہلاک ہوئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...