ظہور احمدایڈیشنل سیکریٹری انچارج امورِ کشمیر ڈویژن تعینات

18 مارچ ، 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکریٹری اُمورِ کشمیر ڈویژن ظہور احمد کا تبادلہ کر دیا ہے۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے ظہور احمد کوایڈیشنل سیکریٹری انچارج امورِ کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔