اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمٰن امرتسری کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف کیا ہے اور پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کا ان سے کیا ہوا وعدہ پورا کرتے ہوئے سی ڈی اے کی تجویز پر ان کےورثاء کو پارک انکلیو اسلام آباد میں پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر پیش کر دیا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قاضی عبدالرحمٰن امرتسری کی پاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، ایسی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے محسنوں کو فراموش کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو اسلام آباد کی پہچان دینے والے سکول ٹیچر قاضی عبدالرحمٰن امرتسری کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے سی ڈی اے حکام کو آئندہ 24 گھنٹے میں باقی کی کارروائی مکمل کرکے ورثاء کو پلاٹ کا قبضہ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ اس موقع پر چیئر مین سی ڈی اے نور الا مین مینگل اور سینئر صحافی حامد میر بھی موجود تھے۔ ادھرٹویٹ میںشہباز شریف نے کہا ہے کہ قاضی عبدالرحمٰن ا مرتسری کے پوتے پوتیوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، ایک سکول ٹیچر جنہوں نے 1959 میں اسلام آباد کا نام تجویز کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جنرل ایوب نے ان کے لیے پلاٹ کا وعدہ کیاتھا۔ آج میں نے یہ وعدہ 63 سال بعد پورا کیا۔ حامد میر کا شکریہ کہ وہ اسے میرے علم میں لائے۔
اسلام آبادچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ دستور کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1973...
کراچی پاکستانی شہری کانیویارک میں یہودی مرکز پر حملے کی کوشش کا اعتراف، حملہ بروکلین کے یہودی مرکز پر 7...
ٹوکیوچیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم...
بیجنگ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل چانگ شاؤگانگ نے حالیہ عسکری امور سے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ قومی...
اسلام آباد سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن کی بیٹی کی وفات پر فاتحہ خوانی کرائی گئی ۔ سینیٹر شہادت...
اسلام آباد انسداد منشیات فورس نے 2کروڑ 62لاکھ سے زائد مالیت کی 164.38کلوگرام منشیات برآمد کر کے 8افراد کو...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکنِ قومی اسمبلی ملک اویس حیدر جکھر سے ملاقات کی اور ان کے...
راولپنڈی مری میں جاری شدید موسلا دھار بارشوں کے باعث جھیکا گلی میں لینڈ سلائیڈنگ خوفناک صورت اختیار کرتی...