پرویز شوکت کی الیکشن میں کامیابی پر جنگ یونین کراچی کے رہنماووں کو مبارک باد

18 مارچ ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر پرویز شوکت، سیکرٹری جنرل شاہد علی نےجنگ ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے انتخابات برائے سال 2023-2025 ء میں کلین سوئپ کرنے پر صدر مشتاق اختر اور جنرل سیکرٹری شکیل یامین کانگا جنرل سیکرٹری اوردیگرعہدیداروں کو مبارک باد دی ہے۔ مشترکہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ منتخب صدر اورجنرل سیکرٹری پرجنگ کے کارکنوں نے بھرپور اعتماد کرنے ہوئے ان کی پوری ٹیم کوکامیاب کرایاہےاب ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کارکنوں کو درپیش مسائل حل کرانےمیں اپنا پورا کردار ادا کریں ۔ دریں اثناء کراچی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سینئر نائب صدر محمد کامران زہری، جنرل سیکرٹری سید صابر علی،دی نیوز کے صدر سعید پاشا، جنرل سیکرٹری دارا ظفر، جاوید پریس یونین کےصدر خرم غوری، جنرل سیکرٹری رانا محمد یوسف نے بھی مشتاق اختر اور شکیل یامین کانگا کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔