سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم اور پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصویر والے پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں اور کشمیریوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ سرینگر اور اسکے ملحقہ علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پر چسپاں پوسٹرز میں پاکستانی پرچم اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی تصاویر موجود ہیں۔پوسٹروں میں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرکا یہ حالیہ بیان بھی تحریر ہے کہ دنیا کو انصاف کو یقینی بنانا چاہیے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرنا چاہیے ۔ایک پوسٹر میں لکھا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ غیر قانونی بھارتی قبضے کے خاتمے اور آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پوسٹروں میں بھارت کیخلاف نعرے بھی درج ہیں ۔
اسلام آباد وزارت آئی ٹی کے پی ایس ڈی پی منصوبے مانیٹرنگ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل پر پچاس فیصد تک...
راولپنڈی سربراہ عسکری ادارہ پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف سوشل میڈیاپر تضحیک آمیزمواد شئیرکرنے والے...
اسلام آباد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے حال ہی میں وزارت ریلوے میں ایک جامع اعلیٰ سطح کے اجلاس کی...
کراچی ایک ہی کمپنی کے افسران سے 63کروڑ اور دیگر افراد سے تقریباً چار ارب روپے کا فراڈ کرنے والی خاتون اور 65 ایف...
اسلام آباد سٹاک ایکسچینج حصص جعلسازی کے الزام میں گرفتار 17 چینی باشندوں کا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو آٹھ...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرکاری ٹیلی ویژن کے پنشنرز کو پنشن کی بروقت ادائیگی نہ کرنے پر وفاق،...
بیجنگچین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق رکن لی یوئے فینگ کے خلاف رشوت ستانی کے الزامات کے...
کراچی متعلقہ حکومتی حلقوں میں اعتراضات کے بعد کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اپنے پانچ برس، 2021 سے 2025 تک کے تمام...