سینٹ گولڈن جوبلی پر رنگین صفحات کی اشاعت پر جنگ جیو گروپ کے مشکور ہیں، صادق سنجرانی

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد (ساجد چوہدری )چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے جنگ جیو گروپ کی طرف سے سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پررنگین صفحات کی اشاعت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا ہاؤسز کے مشکور ہیں جنہوں نے خصوصی اجلاس کو بھرپور کوریج دی۔گذشتہ روز سینیٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران صادق سنجرانی نے کہا کہ خصوصی طور پر جنگ جیو گروپ نے گولڈن جوبلی کے تینوں روز رنگین صفحات شائع کئے۔انہوں نے جنگ گروپ کے سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل ،مظہر عباس، عاطف شیرازی اور مہناز رحمٰن کاا س موقع پرخصوصی تحریر پر شکریہ ادا کیا ۔