بھارت کی بڑے پیمانے پر جدید اسلحہ کی خریداری ، میزائل، توپیں شامل

18 مارچ ، 2023

نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے ساڑھے 8ارب ڈالر کے فوجی ہتھیاروں کی خریداری کی منظوری دیدی جن میں میزائیل اور توپیں بھی شامل ہیں ۔ بھارتی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساڑھے 8ارب ڈالر مالیت کے200 براہموس میزائل 50ہیلی کاپٹر، الیکٹرانک وارفیئر سسٹم ، آرٹلری گنز اور آرٹلری جنگی نظام کی خریداری کی منظوری دے دی گئی ہے،وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے مقامی سطح پر دفاعی سازوسامان کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے تمام آرڈر بھارتی کمپنیوں کو دیے جائیں گے۔ اربوں ڈالر کی اس رقم میں بحریہ پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے جس کے لیے 560 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔منظور شدہ خریداریوں کی فہرست میں بحریہ کیلئے 200اضافی براہموس میزائل، 50یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم شامل ہیں۔