لاہور (نمائندہ خصوصی) سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے اانکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بحیثیت کھلاڑی اس وقت کے ہیڈ کوچ جاوید میاں داد سے بدتمیزی کی تھی بعد میں غلطی کا احساس ہونے پر سعید انور کے ساتھ ان کے گھر جاکر معافی مانگی تھی۔ ایک یوٹیوب انٹرویو میں سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ انجری کی وجہ سے پریشان تھا، کوچ جاوید میانداد سے بات کی تو صحیح جواب نہیں دیا جس پر واقعہ پیش آیا۔ میری آواز تیز تھی،غصے میں جاوید بھائی سے کہا کہ آپ کو پتہ ہوگا مجھے کھلائیں گے یا نہیں! ورنہ گھر بھیج دیں، تو انہوں نے مجھے جواب دیا کہ بدتمیز اپنی آواز نیچے کرو تو میں غصے میں تھا تو کہہ دیا میں آپکو مار بھی سکتا ہوں۔ جب مجھے غلطی کا احساس ہو تو سعید انور اور میں جاوید میانداد کے گھر گئے جہاں میں نے اُن سے معافی مانگی، تو جاوید میانداد نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے گلے لگایا اور معاملہ ختم کردیا۔ اس واقعہ کے بعد ایسا کبھی نہیں ہوا کہ جاوید بھائی نے مجھ سے صحیح سے بات نہ کی ہو بلکہ ٹیم میں بھی کھیلا بعدازاں ہم نے سرکاری ٹی وی پر ایک ساتھ کام کیا۔
اسلام آبادچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ٹریول مارٹ 2026 کے سلسلے میں منعقدہ نیشنل ٹورازم...
اسلام آباد راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوااور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ جیکب آباد میں چند...
اسلام آبادفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سینٹرل سٹینڈنگ کمیٹی برائے امپورٹ اینڈ...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، فخر درانی، ارشاد بھٹی اور مظہر عباس نے کہا ہے کہ یہ جنگ اگر مزید بڑھتی ہے تو...
اسلام آباد شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج میں 2 کی شناخت ہو گئی ، دونوں افغان شہری...
لاڑکانہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کیلئے حکومت بے نظیر انکم...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی جانب سے میڈیا سیل بلاول ہائوس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم...