لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ8 میں پشاور زلمی کے لئے کھیلتے ہوئے بابر اعظم نے سب سے زیادہ522رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ گیارہ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بناکر وہ محمد رضوان سے آگے نکل گئے۔ قذافی اسٹیڈیم میں جمعے کو لاہور قلندرز کیخلاف اننگز کے دوران انہوں نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم نے پی ایس ایل 6 میں554 رنز بنائے تھے۔ محمد رضوان فائنل سے قبل516رنز بنا چکے ہیں۔ دریں اثنا سپر لیگ میں پشاور زلمی اب تک 50 میچ کر سب سے زیادہ میچ جیتنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے تمام آٹھ سیزن میں 92 میچز کھیل کر 50جیتے ہیں، ایک میچ سپر اوور جبکہ 49میچز براہ راست مقابلے کے ذریعے جیتے۔ پشاور زلمی تمام ایڈیشن کا پلے آف کھیلنے والی واحد ٹیم ہے، اس کی کامیابیوں کا تناسب 54.39 فیصد ہے۔ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ میچز ہارنے کا ریکارڈ کراچی کنگز کا ہے، کراچی کنگز کو 85 میں سے 50 میچز میں شکست ہوئی۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنسی خیز مقابلے میں شکست دے کر پی ایس ایل میں 50 ویں جیت اپنے نام کی تھی۔
اسلام آبادچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ٹریول مارٹ 2026 کے سلسلے میں منعقدہ نیشنل ٹورازم...
اسلام آباد راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوااور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ جیکب آباد میں چند...
اسلام آبادفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سینٹرل سٹینڈنگ کمیٹی برائے امپورٹ اینڈ...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، فخر درانی، ارشاد بھٹی اور مظہر عباس نے کہا ہے کہ یہ جنگ اگر مزید بڑھتی ہے تو...
اسلام آباد شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج میں 2 کی شناخت ہو گئی ، دونوں افغان شہری...
لاڑکانہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کیلئے حکومت بے نظیر انکم...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی جانب سے میڈیا سیل بلاول ہائوس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم...