لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں ان فٹ ہونے کی وجہ باہر ہونے والے شاہ نوازدھانی اس وقت آپریشن کرانے کے بعد ری ہیب میں مصروف ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک میچ کے دوران ایک پرستار لڑکی کو اس لئے انٹرویو نہیں دے سکا کیوں کی سیکیورٹی بہت سخت تھی۔ میں نے لڑکی کو یقین دلانے کی بھی کوشش کی کہ انتظار کریں آٹوگراف ضرور دوں گا، میں نے سکیورٹی سے بھی کہا تو انہوں نے کہا کہ 50 اوور کی اننگز کے بعد میں آٹوگراف دے سکتا ہوں لیکن بدقسمتی سے میں اس لڑکی کو آٹوگراف نہیں دے پایا۔ ون ڈے میچ کے دوران ایک لڑکی کے ہاتھ میں پلے کارڈ تھا جس پر میری تصویر تھی جس پر درج تھا کہ ’’مجھے دھانی کا آٹوگراف چاہیے‘‘۔ دراصل سکیورٹی ایشوز کے باعث ہمیں اجازت نہیں تھی کہ ہم فین کے پاس جاکر آٹوگراف دے سکیں ۔ وہ لڑکی بار بار مجھے دیکھ کر کہہ رہی تھی کہ دھانی پلیز آٹوگراف اور میں انہیں بار بار چپ کروارہا تھا۔
اسلام آباد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ...
کہوٹہ: نوگراں کے مشہور تہرے قتل کیس میں 7ماہ سے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والا ایک زخمی دم توڑ گیا۔ تفصیل کے...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں پانچ مشکوک افراد،تین گاڑیاں اور 27 موٹر...
راولپنڈی جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا قائم کردہ ” یوم شریکۃ الحسین “ حضرت زینب بنت علی ؑ کی شہادت کے...
اسلام آبادوفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے وفاق المدارس کے سینئر...
حطارخانپور روڈ پر چٹی کے قریب خوفناک حادثہ میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا،حادثہ کے نتیجے میں...
راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طارق ایوب گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ مرحوم عارضہ قلب کے باعث...
راولپنڈی اسلام آبادمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ تیز کر دیا گیا...