لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ شعیب اختر کو دیکھ کر بولنگ شروع کی۔ پاکستان ٹیم میں آنے کا خواب پورا ہوگیا ، ملک کی نمائندگی ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے، میں نے اپنا مقصد پانے کیلئے بہت محنت کی ہے ، جتنا بتاؤں اتنا کم ہے۔ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں بھی اچھا پرفارم کیا اور اس مرتبہ بھی اس کیلئے کوشش کی ، قومی ٹیم میں نام آنے پر خوش ہوں۔ شاہین آفریدی اور حارث رؤف سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، کیمپ میں ان سے سیکھ کر میچز میں اسی طرح کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ جمعے کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کو دیکھ رہا ہوں وہ ہمارے اسپیڈ اسٹار رہے ہیں ۔ انفرادی کارکردگی کے ساتھ ہماری ٹیم لاہور قلندرز بھی اچھا کر رہی ہے، پی ایس ایل 7جیتا، اب بھی اسی کوشش میں ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کیا جہاں موقع ملا کھیلا اور پرفارم کیا۔ ڈیتھ اوورز کیلئے بڑی محنت کرتا ہوں، آف سیزن میں گھنٹوں پریکٹس کرتا ہوں، میرا گول یہی ہے کہ جو اس وقت کر رہا ہوں اس سے اچھا پاکستان ٹیم کے لیے کروں۔ نوجوان فاسٹ بولرز بہت آرہے ہیں، ان میں سخت مقابلہ ہے جب مقابلہ سخت ہو تو مزید محنت کرنا پڑتی ہے ۔ واضح رہے کہ زمان خان کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
راولپنڈی جڑواں شہروں کے رہائشی مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی، 12موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات ،موبائل فونز،...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث چار اشتہاریوں سمیت 23 جرائم پیشہ عناصرکو گرفتار کرلیا،...
اسلام آباد سرپرستِ اعلیٰ آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس احسن بختاوری نے بجلی اور گیس کے نرخوں...
راولپنڈیتھانہ ریس کورس پولیس نےچار روز قبل فائرنگ کرکے اپنی والدہ کو زخمی کرنے والے بدبخت ملزم کو گرفتار...
اسلام آباد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ...
کہوٹہ: نوگراں کے مشہور تہرے قتل کیس میں 7ماہ سے زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والا ایک زخمی دم توڑ گیا۔ تفصیل کے...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں پانچ مشکوک افراد،تین گاڑیاں اور 27 موٹر...
راولپنڈی جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا قائم کردہ ” یوم شریکۃ الحسین “ حضرت زینب بنت علی ؑ کی شہادت کے...