کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ قائم کردیا ہے۔ سید محمد ظاہر شاہ کو ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ مقرر کیا گیا ہے، اس شعبے کو ہاکی کی بہتری ، فروغ اور مقبولیت میں اضافہ کے ساتھ کھلاڑیوں ، ٹیکنیکل آفیشلز، ایمپائرز، کوچز کے ڈویلپمنٹ پروگراموں کی ترویج اور عملدرآمد سمیت ڈومیسٹک انفراسٹرکچر میں بہتری لانے، گراس روٹ لیول پر درپیش مسائل اور انکے احسن تدارک کا ٹاسک دیا گیا ہے۔صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد ڈیپارٹمنٹ میں ظاہر شاہ کے علاوہ صوبائی ڈائریکٹرز ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ میں رائے عثمان اکبر (پنجاب)، گلفراز احمد خان (سندھ)، حبیب اللہ کاکڑ (بلوچستان)، ضیاء الرحمٰن بنوری (کے پی کے)، میجر ر طارق احمد ورک (اسلام آباد)، محمد مشتاق خان ( آزاد کشمیر) اور منور عباس (گلگت،بلتستان) شامل ہیں۔ سید علی عباس ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کوآرڈنیٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ صوبائی ڈائریکٹرز ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ اپنے اپنے دائرہ کار میں اس پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
راولپنڈی نالہ لئی میں کودنے والے نوجوان کاسراغ نہ مل سکا،ریسکیو حکام کے مطابق سٹی صدر روڈ پر مبینہ طور پر ایک...
راولپنڈی نالے میں گرنے والی 13سالہ اریبہ کی نعش مل گئی،ریسکیو 1122کے مطابق نعش جھاوریاں، اڈیالہ روڈ کے قریب...
اسلام آباد فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر کی وفاقی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈینٹل کیئر اینڈ...
راولپنڈ ی تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں ٹک ٹاکر خاتون کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ...
راولپنڈی انجمن غلامان عاشقان رسولؐ نے کہا ہے کہ جشنِ میلاد النبی ؐکو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے...
راولپنڈی نائب صدر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ و نائب چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ رجسٹرڈ راولپنڈی زاہد...
راولپنڈی تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں 70سالہ شخص گھر میں مردہ پایا گیا، پولیس کے مطابق غضنفر خان ولد دولت خان...
راولپنڈی جڑواں شہروں میں وارداتیں بڑھ گئیں، سکوٹی، رکشہ، 11موٹر سائیکل چوری کر لئے۔تفصیلات کے مطابق طلائی...