کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کیساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں ہٹلر کے طرزِ سیاست کو زندہ کررہے ہیں،سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے رہی ہے لیکن پارٹی تصادم کی راہ پر چل رہی ہے، نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ نگراں حکومت کا عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی پلان نہیں تھا،زمان پارک میں کارروائی عدالتی احکامات پر ہورہی تھی، عمران خان توشہ خانہ ریفرنس میں پیش نہیں ہورہے تھے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے کوئی سلیمانی ٹوپی پہنی ہوئی ہے، عمران خان کچھ بھی کرلے عدالتیں پتا نہیں کس طاقت سے مرعوب ہیں ان کیخلاف کوئی حکم جاری نہیں کرتی، ن لیگ نے تو راہ جاتے ہوئے توہین عدالت کے کیسوں کا سامنا کیا ہے، ہمارے کیسز مہینوں عدالتوں میں التواء کا شکار رہتے تھے، عمران خان کو گھنٹوں اور دنوں میں من پسند انصاف مل جاتا ہے، عمران خان خود کو قانون سے بڑا ثابت کرنا چاہتا ہے، عمران خان ججوں کو گالیاں دیتا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوتا لیکن نظام عدل بے بس ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں آج بھی وہ جج موجود ہیں جنہوں نے 2018ء میں سازش کے تحت نواز شریف کو نااہل کیا تھا، ان ججوں نے ثاقب نثار کا ٹیم ممبر ہوتے ہوئے عمران خان کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دے کراقتدار میں لانے کا بندوبست کیا تھا، وہ ججز جب تک عدلیہ میں رہیں گے بالواسطہ عمران خان کیلئے آسانیاں پیدا کرتے رہیں گے، ن لیگ کیخلاف سازش کرنے والے جنرلز چلے گئے مگر ججز ابھی بھی موجود ہیں، قوم جاننا چاہتی ہے عمران خان کی طرح انہیں بھی تیز رفتار انصاف کیسے مل سکتا ہے۔ حامد میر نے کہا کہ مریم نواز کے پی ٹی آئی کو دہشتگردتنظیم سمجھنے کے مطالبہ کی ہائیکورٹ کے ججوں نے تردید کردی ہے، ہائیکورٹ کے ججوں نے عمران خان اور ان کی پارٹی کوسیاسی جماعت کے طور پر ڈیل کیا ہے، سیشن عدالت نے عمران خان کو اٹھارہ مارچ کو گرفتار کرکے لانے کیلئے کہا تھا مگر پولیس پانچ دن پہلے انہیں گرفتار کرنے پہنچ گئی، سیاسی جماعتوں کو دہشتگرد قرار دینے اور پابندی لگانے جیسے کام تاریخ میں فوجی آمروں نے کیے ہیں، حامد میر کا کہنا تھا کہ نواز شریف او ر شہباز شریف کا بیانیہ مختلف نہیں ایک ہے، جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کی حمایت کرنا ہو تو دونوں مل کر کرتے ہیں، دونوں ایک ہی بیانیہ کے تحت جنرل فیض پر تنقید کرتے ہیں جنرل باجوہ پر نہیں کرتے اسی پالیسی کو مریم نواز بھی فالو کرتی ہیں، مذاکرات ہوئے تو وفاقی حکومت کو عمران خان کی بات ماننا پڑے گی۔نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا پنجاب کی انتظامیہ کا تحریک انصاف سے معاہدہ ہوا ہے، تحریک انصاف کا جلسہ اتوار کے بجائے پیر کو ہوگا، عمران خان آئندہ کوئی جلسہ کرنے سے پہلے پنجاب انتظامیہ کو پندرہ دن پہلے نوٹس دیں گے، زمان پارک میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کا انٹرنل آڈٹ ہوگا،معاہدے میں جو لکھا گیا ہے میرا نہیں خیال کوئی رکاوٹ ڈالی جائے گی، پی ایس ایل کے فائنل میچ کی وجہ سے پی ٹی آئی کو جلسہ ایک روز آگے کرنے کیلئے کہا گیا۔ عامر میر نے کہاہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ زمان پارک میں خیبرپختونخوا سے آئے ہوئے کچھ militants موجود ہیں، زمان پارک میں موجود اقبال نامی شخص تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ صوفی محمد کے ساتھ رہا ہے، ماضی میں تحریک نفاذ شریعت محمدی کیخلاف سوات اور لوئردیر میں فوجی آپریشن ہوچکا ہے، اس کے علاوہ امیر عبداللہ اور بسم اللہ خان کا تعلق بھی جہادی تنظیموں سے ہے، یہ لوگ اکیلے نہیں تھے اپنے ساتھ پورے جتھے لائے تھے، یہ سب تشدد میں شامل رہے ان کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
پشاوروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کہنے والے اپنی اوقات...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ”پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ“ کے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج ، گرفتاریوں ، ہلاکتوں؟ اور زخمیوں...
اسلام آباد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے انصا ف کی جلد فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دور دراز علاقوں کے دورے کرنے...
اسلام آباد سیاسی کشیدگی میں کمی فیک نیوز روکنے اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے قومی ایجنڈے کے تحت چاروں...
اسلام آباد سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق بل کی...
اسلام آباد عدالت عظمیٰ نے این اے 262 کوئٹہ سے کامیاب قرار دیئے جانے والے آزاد امیدوار عادل بازئی کو ڈی سیٹ...
اسلام آباد بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیاء ساتھ لانے پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرون ملک سے ذاتی...